پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: ڈاکوؤں نے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں تاج لسی کے قریب موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوؤں نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ سہیل احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول آٹو الیکٹریشن کی دکان پر اپنی موٹر سائیکل کا کام کرا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آگئے اور اس سے لوٹ مار شروع کردی۔

مقتول نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی سینے پر لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button