
پی ٹی آئی کے سینیٹر سید علی ظفر نے انتخابات کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا دیا۔
خط میں کہا ہے کہ انتخابات کے روز ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے پاکستان کو شدید اور سنگین نقصان پہنچ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش سے لاتعلقی کا بیان ناقابل قبول ہے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیف جسٹس کی توجہ ملک بھر میں انٹرنیٹ و موبائل فون سروس کی بندش کی جانب مبذول کرائی ہے۔