
کیماڑی شیریں جناح کالونی میں قائم نجی اسپتال کے عقب میں سمندر سے کمسن لڑکے کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 4 سالہ ابوذر ولد شاہ زیب کے نام سے کی گئی جو 4 فروری کی صبح گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔