پاکستانجرم و سزاسٹیکھیل

لاہور پولیس کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9کا سکیورٹی پلان مرتب

13ایس پیز،36ڈی ایس پیز،81انسپکٹرز/ایس ایچ اوزسمیت7 ہزار سے زائداہلکار تعینات. ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)
لاہور پولیس پاکستان سُپر لیگ سیزن 9کے پر ُامن انعقاد کیلئے پرُ عزم ہے اوراس حوالے سے پی ایس ایل میچزکا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل کے موقع پر کرکٹ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، قذافی اسٹیڈیم سمیت شائقین کرکٹ کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق13ایس پیز،36ڈی ایس پیز،81انسپکٹرز/ایس ایچ اوز،617اَپر سب آرڈینیٹس سمیت07ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی27، ڈولفن سکواڈ کی 60اور پولیس ریسپانس یونٹ کی52ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔سید علی ناصرر ضوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو04درجاتی حصار سے گزرنے کے بعد ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔خواتین شائقین کی تلاشی کیلئے 103لیڈی اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔کھلاڑیوں کی لاہور آمد اور میچز کے دوران اسٹیڈیم کے گردو نواح سمیت مختلف مقاما ت پر ناکہ جات لگائے جائیں گے۔نجی ہوٹل کے اطراف، ٹیموں کے روٹ اور قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button