پاکستانتازہ ترینسیاست

اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کا مقصد ہر گز انتخابی اتحاد نہیں ہے، ہمارا مقصد ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں۔ روف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی وہی باتیں کیں جو ہم نے کیں، مولانا کا نشانہ ہم نہیں ہیں لیکن معلوم نہیں کہ ہم مولانا صاحب کے ساتھ چل سکتے ہیں یا نہیں۔

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے ہم تیار ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی بات کی ہے، اگر بات ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button