
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا اصولی مؤقف ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہی کام کرنے دیا جائے۔ کمیٹی کے ارکان نے تجویز دی کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کے اصولی مؤقف کو نہیں مانا جاتا تو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی اراکین سے حکومت کے ساتھ چلنے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کی رائے بھی لی گئی۔