
گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب حکومت کی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔
مریم اورنگزیب سینئر صوبائی وزیر ہوں گی۔ خواجہ سلمان رفیق ، ذیشان رفیق ،بلال اکبر ، شعیب احمد ، عظمی بخاری ، بلال یاسین ، رمیش سنگ خلیل طاہر ، فیصل ایوب ، مجتبیٰ شجاع، شافع حسین ، شیرعلی گورچانی اور سہیل بٹ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں، کابینہ میں نوجوان اور کوالیفائیڈ لوگ لیے ہیں، عوام کی دل سے خدمت کریں گ۔