پاکستانتازہ ترینسیاست

کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلیے ترجمانوں کی ٹیم بڑھانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا پہلا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں کارکردگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہتر انداز سے دکھانے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اجلاس میں میڈیا کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے وفاق اور صوبوں میں پارٹی اور حکومتی ارکان کو ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق پارٹی کے سینئر اور نوجوان رہنما ترجمان بنیں گے۔

اجلاس میں ٹی وی پروگراموں میں پارٹی ترجمانوں کو بھجوانے کے لئے سینٹرلائزڈ نظام بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کے لئے جامع حکمت عملی کی بھی منظوی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button