پاکستانتازہ ترین

ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے طلب کیے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آج شام 4 بجے ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button