
انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزمان کو سڑک بلاک کرنے ، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں مزید ایک ایک سال قید کی سزا اور 8دفعات میں مجموعی طورپر 51مجرمان کو20، 20 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔
اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔