پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم 6 تا 8 اپریل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، وزیراعظم روزہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے سمیت اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button