سعودی وفد 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا

سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا۔
دو ہفتوں کے بعد مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔
مذکورہ ملاقات وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے تحت تشکیل دی جانے والی فیسیلیٹیشن کونسل کی کوششوں کا فالو اپ تھا جس میں اب پیش رفت ہوئی ہے اور پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کے لیے سعودی عرب کا یہ اعلی سطحی وفد جس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدالفصیل خالد ، وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین شامل ہوں گے پاکستان پہنچ رہا ہے۔








**mitolyn reviews**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?