انٹر نیشنلتازہ ترین

شدید تنقید کے بعد ملالہ کا فلسطین کے حق میں بیان آگیا

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملالہ یوسفزئی اور امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن ‘سَف’ نامی ایک براڈوے شو پر کام کررہی ہیں، یہ خبر جیسے ہی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو فلسطین میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔

اب ملالہ یوسفزئی نے ایکس اور انسٹاگرام پر بیان جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی حمایت کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے فلسطین میں جاری مظالم کو دیکھ کر مجھے شدید غصہ آتا ہے اور مایوسی ہوتی ہے، نصریہ اور الشفا اسپتال میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں نے فلسطینوں پر ہونے والے ہولناک مظالم کا واضح ثبوت پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے تو یہ سب دور سے دیکھنا ہی کافی مشکل ہے، میں نہیں جانتی کہ فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں، ہم اب مزید لاشیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

ملالہ نے کہا کہ میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہی ہوں اور آگے بھی کرتی رہوں گی۔

 

 

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button