تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں فلو سا ئٹو مٹری کے مو ضو ع پر ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا ر ٹمنٹ نے گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں فلو سا ئٹو مٹری کے مو ضو ع پر تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ جس کی افتتا حی تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر عمران رشید، پروفیسر ڈاکٹرہارون اکبر کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور تحقیقی کارو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے فلو سا ئٹو مٹری کی مو جودہ دور میں اہمیت ، ویکسین لگا نے کے بعد انسا نو ں /جا نورو ں کی قوت مدا فعت کو جانچنے اور تحقیقی حوالے سے کلینیکل اپلیکیشن میں اس کے کلیدی کردار سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر روشنی ڈالی نیز معلو ماتی مو ضو ع پر ورکشاپ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button