انٹر نیشنلتازہ ترین

ایران کی جانب سے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی  و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر  جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج  کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز  ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں  موجود  برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

ایران  نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور  شیورون اور  برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور  رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ واضح نہیں  ہے کہ ایران کی عائد کردہ پابندیاں امریکی و برطانوی حکام یا اداروں،  اثاثوں اور ایران کے ساتھ معاملات پر کس طرح اثرانداز ہوں گی۔

 

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button