انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل
سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر خودکشی کرلی

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پرکاش کپڑے نے جامنیر میں مبینہ طور پر خود کو گردن میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
جامنیر کے پولیس انسپکٹر کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو صبح کے وقت پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔