پاکستانتازہ ترینسیاست

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کے لیے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں شرکت پر وفاقی وزرا اور ارکان قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

5 Comments

binance کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button