انٹر نیشنلتازہ ترین
غزہ: اسرائیلی فورسز کا اسکول پرفضائی حملہ،40فلسطینی شہید

غزہ کے سرکاری ذرائع اوروزارت صحت نےنصیرات کیمپ اوراسکول کی تصدیق کردی۔ذرائع نےاس بات کی بھی تصدیق کی کہ مرنے والوں میں 9خواتین سمیت14بچے بھی شامل ہیں۔
حماس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اورکہاکہ جمعرات کو ہونے والے حملے نےایک بار پھر کئی خواتین اور بچوں کی جان لےلی۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق حملے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین اسکول میں رہائش پذیر تھے۔
سرکاری ترجمان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت اورسفا کی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔







