انٹر نیشنلتازہ ترینجرم و سزا

یونان: لاپتا برطانوی اینکر کی لاش جزیرے سے مل گئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی صحافی اور اینکر مائیکل موزلے 4 دن سے لاپتا ہے۔

مائیکل موزلے کو عالمی شہرت ان کی 2013 میں لکھی گئی کتاب ‘دی فاسٹ ڈائیٹ’ سے ملی تھی جس میں انھوں نے دو دنوں میں کم کیلوریز والی خوراک کی مدد سے وزن میں کمی لانے سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

یونانی دارالحکومت ایتھینز کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرے پر ایک چٹان سے لگی کشتی میں موجود لاش برطانوی لاپتا ٹی وی پریزنٹر مائیکل موزلے کی ہے۔

پولیس نے اپنے دعوے کے لیے کوئی باضابطہ ثبوت پیش نہیں کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے لاش کی شناخت کروائی جائے گی۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اہلیہ نے اپنے شوہر کی یونان کے ایک جزیرے میں موت کی تصدیق کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button