انٹر نیشنلتازہ ترینسیاست

بھارت: نریندرمودی نے تیسری مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل راشٹراپتی بھاون میں منعقدہ تقریب میں صدر دروپادی مورمو نے نریندر مودی سے حلف لیا اور تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کا ریکارڈ برابر کردی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ہمراہ نئی اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔

بھارتی انتخابات کے ان نتائج کو نریندر مودی کے لیے دھچکا قرار دیا گیا ہے کیونکہ انتخابات سے قبل تمام پولز اور سرویز میں نریندر مودی کو مقبول ترین رہنما کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

پنڈت جواہر لعل نہرو بھارت کے واحد وزیراعظم تھے جو تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اب مودی دوسرے بھارتی وزیراعظم بن گئے ہیں جو یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button