
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے زیر اہتمام گزشتہ روز الحمرا آرٹ گیلری میں جامعہ کے طلباء کے فن پاروں کے لئے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، 11 سے 13جون تک جاری رہنے والی اس نمائش میں گرافک ڈیزائننگ کے 60طلبہ و طالبات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں رکھے گئے مختلف فن پارے ہر آرٹسٹ کی تخلیقات کے منفرد سفر کی عکاسی کر رہے تھے، جنہیں نمائش میں شریک عام شہریوں، ماہرین فنون لطیفہ اور آرٹسٹوں نے خوب سراہا۔ نمائش کے آغاز پر ایک افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی جبکہ مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم تھے۔ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے نمائش کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کہا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ نے قلیل عرصہ میں تیز ترین ترقی کی ہے۔ ہمارے طلبہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ فن اور آرٹ کے ذریعے ہم اپنے طلباء کی فکری اور تعمیری صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں، ایسے پروگرامز معاشرے کی اصلاح کا باعث ہیں، جن کا انعقاد تسلسل سے جاری رہنا چاہیے۔ یہ نمائشیں نہ صرف طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ دیکھنے والے بھی اس آرٹ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ نمائش میں طلبہ و طالبات کا بہترین کام ایک بار پھر سے ہمارے اس موقف کو تقویت بخشتا ہے کہ ہمارے طلباء میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت بس انہیں راستہ دکھانے کی ہے۔ ان نمائشوں کے ذریعے نہ صرف آرٹ کو فروغ حاصل بلکہ علاقائی ہنر اور فنون کو بھی ایک نئی زندگی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرافک ڈیزائننگ کے حوالے سے منعقدہ اس بہترین نمائش پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور اور اس کے طلباء داد تحسین کی مستحق ہے۔ آخر میں جامعہ کے ڈائریکٹر ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد فنون لطیفہ سے وابستہ طلبہ و طالبات کے احساسات کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اظہار فن کے مواقع میسر کرنا ہے۔ اس موقع پر جامعہ کے تمام ڈائریکٹرز، زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔








Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://www.binance.info/sk/register?ref=WKAGBF7Y
Reading your article helped me a lot and I agree with you. But I still have some doubts, can you clarify for me? I’ll keep an eye out for your answers.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.