سٹیسیاستکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس

سمر سپورٹس کیمپس کا آغاز کل 25جون سے ہورہا ہے،اب تک 1000سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

سمر سپورٹس کیمپس لاہور میں 12گیمز میں کیمپس جبکہ پنجاب کے باقی تمام ڈویژن میں 6گیمز کے کیمپس لگائے جارہے ہیں، پرویزاقبال 5سے16سال کی عمر کے بچے گرمی کی چھٹیوں میں سپورٹس سیکھ سکتے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس میں شرکت کرنیوالے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،،ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر)۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس 25جون بروز منگل سے پورے پنجاب میں شروع ہورہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس سے سپورٹس کلچر فروغ پائے گااور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے ہونیوالے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، عطاء الرحمن ودیگر نے بھی شرکت کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں 25 جون بروز منگل سے سمر سپورٹس کیمپس شروع ہو رہے ہیں، لاہور میں 12گیمز اتھلیٹکس،آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی، فٹ بال، ٹینس، تیراکی، کرکٹ، کراٹے، تائیکوانڈو اور جمناسٹک کے کیمپس لگائے جائیں گے، جبکہ پنجاب کے باقی ڈویژیز میں 6گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس کا انعقاد کیا جارہاہے، اب تک ایک ہزار سے زائد بچوں نے سمر سپورٹس کیمپس کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے، سمر سپورٹس کیمپس25جون سے 3 اگست تک جاری رہیں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس میں 5سے16سال کی عمر کے بچے گرمی کی چھٹیوں میں سپورٹس سیکھ سکتے ہیں، کیمپس میں ماہر کوچز بچوں کو گیمز کی ٹریننگ دیں گے،سمر سپورٹس کیمپس میں میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب سمر سپورٹس کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں کے والدین کے لیے یوگا کی کلاسز کا انعقاد بھی کر رہا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ ہماری سلیکشن کمیٹی کے ممبران سمر کیمپس کے سیشنز میں شرکت کر کے کیمپس میں شریک بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،سمر سپورٹس کیمپس کے آخری تین دنوں کے میں مقابلے بھی کرائے جائیں گے اور کارکردگی کی بنا پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ان کی مزید گرومنگ کی جائے گی۔
سمر سپورٹس کیمپس کی افتتاحی تقریب 25جون بروز منگل شام 5بجے تقریب سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوگی،جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button