تعلیمسٹیسیاست

پرائیویٹ سکول یا کالج میں امتحانی سنٹر نہیں بنے گا ۔بلال یاسین

امتحانات میں نگران عملے کا طلبا کو نقل کروانے کا معاملہ انکوائری کمیٹی رپورٹ پیش کر دی گئ

لاہور (خبر نگار)میٹرک امتحانات میں نگران عملے کا طلبا کو نقل کروانے کا معاملہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بڑا ایکشن، رپورٹ پیش کر دی گئ رپورٹ پر بدعنوانی میں ملوث 64 افراد کیخلاف مقدمات درج، 56 کو گرفتار کروایا، رپورٹ کے مطابق 9700 سپروائزری ،امتحانی و نگران عملے کو فوری ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا
280 سپروائزری و نگران عملے کے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں امتحان میں نقل کرنیوالے 504 طلباء کیخلاف یو ایم سی کیسز بنائے گئے
پنجاب میں 43 لاکھ 32 ہزار 480 طلباء کیلئے 6483 امتحانی مراکز قائم تھے
*صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت انکوائری کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں رپورٹ پیش۔ کی گئ
وزیر بلدیات ذیشان رفیق، محکمہ داخلہ، ہائیر ایجوکیشن اور سپیشل برانچ کے افسران کی شرکت
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کی سفارشات اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
*آئندہ کسی بھی پرائیویٹ سکول یا کالج میں امتحانی سنٹر نہیں بنے گا، بلال یاسین نے کہا کہآئندہ امتحانات میں تمام پرچوں پر بار کوڈ اور واٹر مارک پرنٹ ہو گا، نگران عملہ 2 دن سے زائد کسی بھی امتحانی مرکز میں تعینات نہیں ہوگا*سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل برانچ کے افسران سے امتحانی مراکز کی موثر نگرانی ہو گی
طلباء کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا اجراء کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button