تعلیمسٹی

عدم مساوات پائیدار ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں چیلنجرز ان گلوبل سسٹینبلٹی پر تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب 

لاہور (خبر نگار) چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ عدم مساوات پائیدار ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ دنیا کی 10 فیصد امیر ترین آبادی کے پاس تمام دولت کا 76 فیصد ہے، جبکہ غریب کے پاس بمشکل 2 فیصد ہے۔صنفی مساوات پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں چیلنجرز ان گلوبل سسٹینبلٹی پر تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا اور اپنے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دیے بغیر جدید دنیا کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔پاکستان کے میٹھے پانی میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کمی کا امکان ہے، اسی طرح ہمالیائی گلیشیئرز کے پگھلنے سے سطحی پانی کی فراہمی میں تقریباً 40 فیصد کمی واقع ہو جائے گی۔ پانی کی قلت کو حل کرنے سمیت چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی تحقیقی صلاحیت کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ عالمی تبدیلی کے تناظر میں پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے، اور ماحولیاتی تحفظ کو ممکن بنانے کے لیے پنجاب ایچ ای سی تحقیق کے نئے دروازے کھول رہا ہے ۔ اس مقصد کے لیے لوکل پی ایچ ڈی کرائی جارہی ہے ۔جس کے لیے خطیر فنڈز مختص کردیے گئے ہیں ۔ کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبے اکنامکس، انوائرنمنٹل سائنسز اور جینڈر سٹڈیز کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا م کانفرنس میں وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔کانفرنس میں نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرز اور ریسرچرز سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرز ڈاکٹر کیری، ڈاکٹر والٹر، ڈاکٹر رابرٹو، ڈاکٹر طارق مجید، مس سمیرا سمن، ڈاکٹر پال لن پروفیسر ڈاکٹر افضل، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button