پاکستانتعلیمسٹی

ایرانی جامعات کے وفد کا دورہ پنجاب یونیورسٹی

ایرانی حکومت پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کر رہی ہے ،ڈاکٹر سید ابولحسن نواب

پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں پاکستان کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں. دورہ میں ایران کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر سید ابولحسن نواب کی سربراہی میں مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ و محققین وفد میں شامل تھے. وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے دفتر میں وفد کا استقبال کیا

لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ایران کی مختلف جامعات کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ کیا ۔ ایران کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر سید ابولحسن نواب کی سربراہی میں مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ و محققین وفد میں شامل تھے۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے دفتر میں وفد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز اور صدور شعبہ جات بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کر رہی ہے ۔ بہتر ہوتا کہ پاکستان کے ساتھ ماضی میں ہی تعلقات مزید بہتر اور مضبوط رہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں وفد کے شرکاء نے کہا ایران میں ہزاروں غیر ملکی طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اورہماری خواہش ہے کہ ایرانی جامعات میں پاکستانی طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لئے سنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ایرانی جامعات سے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے معاہدے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں بہترین کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر ابوالحسن کی کاشوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جامعات کے ساتھ تحقیق کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ایرانی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ۔دورہ کے دوران ایرانی وفد نے تعلیم و تحقیق کے مختلف شعبوں میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button