پاکستانسٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی سپورٹس سکیموں،سمر سپورٹس کیمپس اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے وہ علاقے جہاں کوئی سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز نہیں ہیں وہاں پر نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی سپورٹس سکیموں،سمر سپورٹس کیمپس اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسڑکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے وہ علاقے جہاں کوئی سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز نہیں ہیں، وہاں پر نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں، کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت سپورٹس انفراسڑکچر کا جال بچھایا جارہا ہے تمام سپورٹس افسران نئی سپورٹس سکیموں کے لئے جگہ کا انتخاب ودیگر ایشوز کو جلد ازجلدحل کریں،سپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس پنجاب کے تمام ڈویژن میں جاری ہیں، سپورٹس افسران زیادہ سے زیادہ بچوں کو گراونڈز میں لائیں تاکہ سپورٹس کلچر پروان چڑھے۔
اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو پی ڈی پی ایم یو قیصررضا نے پنجاب کی تمام سپورٹس سکیموں بارے بریفنگ دی اور متعلقہ اضلاع کے افسران نے نئی سکیموں کے موجودہ سٹیٹس بارے آگا ہ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام سپورٹس افسران کو سپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کی ہدایات جاری کیں اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹر یوتھ افیئرزرانا ندیم انجم موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button