سٹیسیاستصحت

لاہور میں تمام 5235 مجالس اور 600 سے زائد جلوسوں کے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

۔22 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 32 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین، بلال اکبر خان، بلال یاسین، سید عاشق حسین کرمانی اور فیصل کھوکھر نے شرکت کی۔کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے تمام تر انتظامات بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مرکزی جلوسوں اور مجالس کے ذمہ داران کی مشاورت کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں تمام 5235 مجالس اور 600 سے زائد جلوسوں کے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔22 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 32 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔لاہور میں 105 افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پولیس، ریسکیو، سول ڈیفنس کے ساتھ فوج اور رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان و دیگر شامل تھے۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کمشنر لاہور زید بن مقصود، لاہور، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ سے ڈی سی اور ڈی پی او صاحبان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button