سٹی

لاہورپریس کلب کا محمودہ سلیم ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے تعاون سے ممبران و اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

محمودہ سلیم فاؤنڈیشن آئندہ بھی صحافی کمیونٹی کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ زاہد عابد سیکرٹری

کیمپ میں چیئرپرسن فوزیہ امیر، صدر ڈاکٹر سید محمد علی ، ڈاکٹر مدیحہ بتول ، وقاص احمد ، ڈائریکٹرانٹرنیشنل افیئرز چوہدری انیس احمد ، ڈاکٹر زاہد ، ڈاکٹر رومان،ڈاکٹر فرح نور، حمزہ ، محمد اویس عمران ، معاذحسن، مس نائلہ،سپیشل چائلڈ عبداللہ، نعمان ملک سمیت دیگر کی شرکت

لاہور ( خبر نگار) لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے محمودہ سلیم ویلفیئرفاﺅنڈیشن کے تعاون سے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل چیک اپ ، فزیوتھراپی اور بلڈٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں محمودہ سلیم ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن فوزیہ امیر، صدر ڈاکٹر سید محمد علی ، ڈاکٹر مدیحہ بتول ، اے ون لیبارٹری کے وقاص احمد ، ڈائریکٹرانٹرنیشنل افیئرز چوہدری انیس احمد ، ڈاکٹر زاہد ، ڈاکٹر رومان،ڈاکٹر فرح نور، حمزہ ، محمد اویس عمران ، معاذحسن، مس نائلہ،سپیشل چائلڈ عبداللہ، نعمان ملک سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا ، بلڈ ٹیسٹ کئے اور ادویات مہیا کیں۔ میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیکرٹری زاہد عابد نے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی صحافی کمیونٹی کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انھوں نے معزز ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور پھول پیش کئے ۔انھوں نے شاندار کیمپ کے انعقاد پرممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اورکونسل ممبرخواجہ آفتاب کی کاوش کو سراہا۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button