پاکستانکاروبار

صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ان ایکشن،ملتان کا دورہ، صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں

جنوبی پنجاب میں بھی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا کر بے روزگاری میں کمی لائیں گے۔ ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران صنعتکاروں اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اُن کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویرنے تاجروں،صنعتکاروں اورٹریڈایسویسی ایشنزکے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت کا فروغ ملکی معیشت کی اہم ضرورت ہے۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا کر بے روزگاری میں کمی لائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضامن ہے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعت وتجارت کو درپیش مسائل کا ٹھوس حل دیں گے۔ملاقات میں پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں زاہد اقبال چودھری، عبدالرؤف، منظورالحق ملک نے شرکت کی۔ملاقات میں معروف صنعتکار حاجی عطاء الرحمن،تنویر اے شیخ،چودھری وحید ارشد،سید عاصم شاہ، انصر نیازی،حاجی محمد اکرم،سجاد خان کھچی اور دیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button