تعلیمٹیکنالوجیسٹی

ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایجوکیشن سے مخصوص طلباءو طالبات کی صلاحیتیں بڑھیں گی,کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایجوکیشن سے مخصوص طلباءو طالبات کی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مخصوص بچوں کیلئے ای ڈیجیٹل ایجوکیشن کیلئے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سپیشل ایجوکیشن سکولز کی تعداد 19 ہے جبکہ بچوں کی تعداد 3655ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مخصوص بچوں کیلئے ڈیجیٹل لرننگ کیلئے پہلے مرحلے میں سکولز کا وزٹ کیا جائے۔سرکاری سکولوں میں فری ٹیبلٹس و کمپیوٹرز فراہمی کے ذریعے پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن بھی کافی کام کررہا ہے۔ اشتراک کار سے پلان وضع کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص بچوں کو ڈیجیٹل ایجوکیشن سے انٹر ایکٹو لرننگ کا بہترین موقع ملے گا۔ مخصوص بچے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کیلئے ضرورت سے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میںسی ای او، پی بی آئی ٹی جلال حسن، فیصل نسیم، سی ای او ٹرو فرنٹیر ایجوکیشن سروسز یو کے، ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button