لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے درمیان گذ شتہ روز وائلڈ لائف، جا نورو ں کی بریڈنگ، ما ئکرو بیا لو جی و با ئیو ٹیکنا لو جی، فشریز اینڈ ایکوا کلچر، سیری کلچر، جانوروں کے میوزیم کے تعلیم اور حشرات کی بیا لو جی سے متعلقہ فیلڈ میں تعلیمی وتحقیقی تعاون بڑ ھانے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور سے آفیشلز کی کثیر تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی نے کہا کہ مفا ہمتی یاداشت کا یہ معاہدہ معیار تعلیم ا ور تحقیق کو بہتر بنانے کے لیئے انتہا ئی سود مند ہے نیز اُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ جائنٹ ڈگری پروگرام شرو ع کرنے،دونوں تعلیمی ادارو ں کی طلبہ سو سا ئٹیو ں کو ملکر غیر نصا بی سر گرمیوں کا انعقاد کروانے اور دونوں انسٹی ٹیو شنز کے ملحقہ ایریا کو یونیورسٹی ٹا ؤن میں بدلنے سے متعلقہ اپنی خوا ہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ یہ معا ہدہ ایک دوسرے کیساتھ نالج شیئر کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حا صل کرنے کے لیئے انتہا ئی مو ثرہے نیز اُ نہو ں نے جانورو ں کی جنیٹکس و کنزرویشن کے مو ضو ع پر ملکر کام کرنے کی خوا ہش کا بھی اظہار کیا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دو نوں تعلیمی اداروں کے طلبہ ا ور فیکلٹی ممبران کا تعلیمی و تحقیقی سر گرمیو ں کے حوا لے سے آپس میں تبا دلہ کیا جائے گا اور دونو ں ادارے ایک دوسر ے کے وسا ئل لیبا رٹری سہو لیات سے بھی مستفید ہو نگے۔ دو نو ں پا رٹیا ں مستقبل قریب میں ملکر ورکشاپس، سیمینارز، کانفرنس اور سمپو زیم کا انعقاد
با قا عدگی کے ساتھ کروا ئیں گی نیز ٹیچنگ، لیکچر نو ٹس، کیس سٹڈی، تحقیقی رپو رٹس، آڈیو visual اورسافٹ ویئر سے متعلقہ مواد دونو ں انسٹی ٹیو شنز کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، اس کے علا وہ تحقیقی پراجیکٹس پر ملکر کام کریں گے اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز کو مد نظر رکھتے ہو ئے نصا ب کی ڈیو یلپمنٹ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔