لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے
ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ملکنگ کے موثر طور طریقوں، دودھ کو محفوظ کرنے اور ہینڈلنگ کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری ٹریننگز کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ5 1 ڈیری پروفیشنلز، سٹیک ہولڈرز اور غذا ئیت کے ما ہرین نے شر کت کی۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ فو ڈ سیفٹی اینڈ سیکیو رٹی پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم چیلنج ہے اور یہ ہم پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ اپنے علمی و تحقیقی صلا حیتو ں کو بروئے کار لا کر اس قسم کے مسا ئل پر قا بو پائیں نیز شر کا کو دودھ کی و یلیو ایڈیشن، پرا سیسنگ اور پاسچرا ئزیشن سے متعلقہ تیکنیکی مہا رتیں سیکھنے پر بھی زور دیا۔