ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کا آخری ہفتہ
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا مردم شماری ٹیموں کے ساتھ اہم اجلاس،مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم
لاہور میں اب تک 18لاکھ 88ہزار 849گھروں کا ڈیٹا لیا جا چکا ہے۔ڈی سی لاہور
2017کے مقابلے میں اب تک مجموعی طور ایک لاکھ 31ہزار 158گھروں کا اضافہ ہوا۔رافعہ حیدر
عوام سے گزارش ہے کہ کسی گھر اگر ٹیم نہیں پہنچی تو 57574-0800 پر کال کریں۔ ڈی سی لاہور
لاہور (خبرنگار)ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کا آخری ہفتہ جاری۔۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مردم شماری ٹیموں کے ساتھ اہم اجلاس کرتے ہوئے مقررہ وقت میں مردم شماری مکمل کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی رافعہ حیدر نے ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کے جاری آخری ہفتہ میں مردم شماری ٹیموں کو اجلاس میں مقررہ وقت میں مردم شماری مکمل کرنے کا حکم دیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب تک 18لاکھ 88ہزار 849گھروں کا ڈیٹا لیا جا چکا ہے۔2017کے مقابلے میں اب تک مجموعی طور ایک لاکھ 31ہزار 158گھروں کا اضافہ ہو اہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک رائے ونڈ تحصیل میں سب سے ذیادہ گھروں کا اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ہاسٹل، مدارس اور مزدورں کے رہائشی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے۔تمام اے سی آفسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ تمام اے سی اپنے علاقوں میں فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 4اپریل مردم شماری کا آخری دن ہے اور تمام کام مقررہ وقت میںمکمل کریں۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کسی گھر اگر ٹیم نہیں پہنچی تو 57574-0800 پر کال کریں۔مکمل پتہ 9727 پر ایس ایم ایس کر کے بھی ٹیم بلائی جا سکتی ہے۔