جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کی زیر صدارت انسدادِجرائم کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

۔افضال احمد کوثرنے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو07 یوم کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے

لاہور (خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کی زیر صدارت انسدادِجرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔افضال احمد کوثرنے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو07 یوم کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوز ڈیفنس اے، بی، سی،شمالی چھاؤنی، جنوبی چھاؤنی،برکی، ہیئر، ہڈیارہ، اچھرہ، شادمان،گلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن،گرین ٹاؤن اورایس ایچ او غالب مارکیٹ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بہترین سپرویژن پراے ایس پی باغبانپورہ کو توصیفی لیٹر جبکہ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ،کاہنہ اور ایس ڈی پی او چوہنگ کیلئے CC-I کی سفارش کر دی۔ بہترین کارکردگی پرایس ایچ اولیاقت آباد،کوٹ لکھپت،چوہنگ،مانگا منڈی،ٹاؤن شپ، نشترکالونی، کاہنہ،سبزہ زار،ہنجروال، ستوکتلہ، نواب ٹاؤن،رائیونڈاور ایس ایچ او سندرکونقد انعامات و تعریفی اسناددینے کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب سے تعریفی سند دینے کی سفارش کر دی۔ ایس ایچ او باغبانپورہ اورایس ایچ او ہربنس پورہ کونقد انعام وتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ کام سے عزت ہے،محنت کو شعار بنائیں۔ نیک نیتی سے فرائض کی انجام دہی والے افسران کو ہر سطح پر پذیرائی ملے گی۔جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لیں۔ اشتہاری، عادی مجرمان و عدالتی مفروران کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن تیز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button