لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا کیخلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انسداد بھکاری پن مہم کا آغازکردیا۔جس کیلئے لاہور کو چار زونز میں تقسیم کردیا گیا ہے ہر زون کی سڑکوں اور چوکوں پر کریک ڈاون ہوگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے انسداد بھکاری پن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کو گرفتار کیا جائیگا۔ سوشل ویلفیئر کے تحت بیگرز ہوم رائے ونڈ میں رکھا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں کی ٹیمیں مشترکہ طور پر ہر زون میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کریں گی۔لاہور میں چیل گوشت کیخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔ گرفتاریاں بھی کی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس اور سوشل ویلفیئر کے تحت ٹیمیں کریک ڈاون میں حصہ لیں گی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا کیخلاف کریک ڈاون کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، پولیس افسران،چائلڈ پروٹیکشن افسران اور سوشل ویلفیئر افسران نے شرکت کی۔
Related Articles
Check Also
Close