سٹی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے زیر صدارت اجلاس منعقد

اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کو بریفنگ دی۔

راجہ جہانگیر انور نے سحر و افطار کے اوقات میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی خاص ہدایات۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسٹینڈرڈز کو مزید بہتر بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، راجہ جہانگیر انور۔

لاہور (خبرنگار) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے زیر صدارت اجلاس منعقد۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کو بریفنگ دی۔ رمضان المبارک کے پیش نظر اے ڈی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے سحر و افطار کے اوقات میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی خاص ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ عید سے قبل غیر معیاری سویاں، کیک اور مٹھائیاں بنانے والوں کے لئے اسپیشل چیکنگ کیمپین لانچ کی جائیں گیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اتھارٹی کی جانب سے سہ ماہی چیکنگ کیلنڈر بھی جاری کرنے کی ہدایت دی گئیں۔ جعلساز مافیا کی روک تھام کے لیے ویجیلینس ونگ کی جانب سے خفیہ ریڈز اور چھاپے بھی عمل میں لائے جائیں گے۔ راجہ جہانگیر انور نے خاص ہدایات جاری کی کہ خوراک کی حفاظت اور عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے تین ماہ میں مختلف کمپین کا آغاز کیا جائے گا۔ پروسیسڈ فوڈ کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسٹینڈرڈز کو مزید بہتر بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسا ادارہ عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ عوام تک بہترین خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کے حصول کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button