جرم و سزاسٹی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈولفن فورس کا گداگروں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے مختلف مقامات پر پیشہ ور گداگروں کی نشاندہی کی گئی

نشاندہی پر ڈولفن اینٹی بیگر سکواڈ نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کیا

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹیز،لاہور پولیس،ڈولفن فورساور ٹریفک پولیس گداگروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،ایس پی عائشہ بٹ

لاہور(خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈولفن فورس کا گداگروں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے اس حوالے سےسیف سٹیز نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کی ویڈیو جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے مختلف مقامات پر پیشہ ور گداگروں کی نشاندہی کی گئی۔جس پر ڈولفن اینٹی بیگری سکواڈ نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کیا۔ایس پی سیف سٹی عائشہ بٹ نے گداگروں کی خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور ہدایات جاری کیں۔سیف سٹیز کیمروں کی نشاندہی پر اکبر چوک، پنڈی سٹاپ اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے گدا گروں کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ ایس پی سیف سٹی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز کیمروں سے پیشہ ور بھکاریوں کی نشاندہی اور انکے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹیز اتھارٹی، لاہور پولیس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس گداگروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button