محکمہ لائیوسٹاک ای ۔پروکیورمنٹ بارے جدید نظام اپنارہا ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور
محکمہ لائیوسٹاک میں ای۔ پروکیورمنٹ بارے تربیتی پروگرام جاری
لاہور (خبر نگار) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں مختلف اجلاس کی صدارت کی۔ مختلف سپلائرز کو ای۔ پروکیورمنٹ بارے تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ محکمہ کے منصوبہ جات میں تمام خریداری یا ٹینڈر کا نظام آن لائن کیا جا رہا ہے۔ جدید آن لائن نظام سے ادویات ، آلات اور دیگر سروسز میں شفافیت آئے گی۔ نیز محکمہ لائیوسٹاک پنجاب ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کو اپنانے والا پہلا محکمہ بننے جا رہا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے سمارٹ لائیوسٹاک فارمنگ بارے اجلاس میں بھی شرکت کی اور نجی ماہرین سے پائیدار سمارٹ فارمنگ بارے اظہار خیال کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بہتر پیداوار، موسمی اثرات سے بچاو¿ اور لائیوسٹاک فارمنگ کا فروغ سمارٹ منصوبہ کے اہم مقاصد ہیں۔ زیر وکاربن اور سمارٹ فارمنگ کے شعبہ میں کام کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔ جانوروں سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے انھیں مناسب ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے شعبہ لائیوسٹاک میں ترقی کے بہتر مواقع میسر آسکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مضر گیسوں کو کم کرنے کیلئے موثر آگاہی اہم کردار ادا کر ے گی۔