سال نوسہہ ماہی میں 17 ہزار 532 اشتہاری وعادی مجرمان، عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے
کیٹیگری اے کے 2753 اور کیٹگری بی کے14ہزار779اشتہاری مجرمان گرفتار
لاہور (خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ لاہورپولیس نے سال نو سہہ ماہی میںمجموعی طور پر17ہزار532اشتہاری و عادی مجرمان گرفتارکئے۔شہر میں ہونے والے بیشتر جرائم میں اشتہاری و عادی مجرمان ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنزونگ کی طرف سے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے افضال احمد کوثر نے بتایا کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب05ہزار399 عادی،02ہزار761 اشتہاری مجرمان اور09ہزار372عدالتی مفرور ان گرفتار کئے گئے جس میں کیٹیگری اے کے2753 جبکہ کیٹیگری بی کے14779اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔دوران گشت موبائل سکواڈ نے بھی 25اشتہاری ، عادی و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز ، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے اس مہم کو ڈیلی بیس پر خود مانیٹر کریں اور اس میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے اہداف بہر صورت پورے کئے جائیں۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حاصل اہداف ہی پولیس افسران کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔