سٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی

ڈیری سیفٹی ٹیموں کی والٹن لاہور میں کارروائی

ناقص دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔1800 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف

لاہور(خبر نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی والٹن لاہور میں کارروائی۔ ناقص دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔1800 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں غیر میعاری دودھ یوریا اور دیگر مضر صحت کیمیکلز کے زریعے تیار کیا جا رہا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں دودھ میں یوریا، پانی اور فارمولین کی بھاری مقدار میں ملاوٹ پائی گئی۔ قدرتی غذائیت اور فیٹ کی بھی دودھ میں کمی پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کہنا تھا کہ دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے پانی کی ملاوٹ بھی کی گئی تھی۔ ملاوٹی دودھ بصیر پور قصور کے علاقے سے سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی عمل میں لا کر جعلسازوں کے اس مکروہ فعل کو ناکام بنا دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ دودھ کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک صحت بخش اور معیاری خوراک کی ترسیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ خوراک سے متعلق اپنی شکایات کے اندراج کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بُک پیج یا ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button