پہچان ایپ سے کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ اور ایف آئی آر کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے. شہری کسی کو گھریلو ملازم یا کرایہ دار رکھنے سے پہلے پہچان ایپ سے کریمنل ریکارڈ ضرور چیک کریں
لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی "پہچان ایپ” کے ذریعے مجرموں کا ریکارڈ چیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےشہریوں کی سہولت کیلئے ایپ کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔پہچان ایپ سے کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ اور ایف آئی آر کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے۔ شہری کسی کو گھریلو ملازم یا کرایہ دار رکھنے سے پہلے پہچان ایپ سے کریمنل ریکارڈ ضرور چیک کریں۔ ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر عقیلہ کا کہنا تھا کہ
"پہچان ایپ” کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بہترین سہولت ہے،شہری تیزی سے اس ایپ کو انسٹال کررہے ہیں۔اب تک ایک لاکھ سے زائد شہری "پہچان ایپ” ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔پہچان ایپ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد باآسانی رجسڑیشن کی جاسکتی ہے۔
پہچان ایپ میں موجود کریمنل ریکارڈ دیکھنے کیلئے متعلقہ شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ضروری ہے۔ ایس پی سیف سٹی کا مزید کہنا تھا کہ پہچان ایپ ابتدائی معلومات کا موثر زریعہ ہے، تفصیلات کیلئے متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔