جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ، دربار میں زیر تربیت خواتین افسران سے خطاب کیا۔

زیر تربیت افسران کو خدمت مراکز، تحفظ سنٹرز، سیف سٹی سمیت دیگر پراجیکٹس کے دورے کروائے جائیں۔آئی جی پنجاب

اس وقت چوہنگ کالج میں پنجاب پولیس کی 1392 جبکہ پی ایچ پی کی 287خواتین افسران زیر تربیت ہیں۔پولیسنگ کی تمام مہارتیں بشمول ویپن ہینڈلنگ، اینٹی رائٹ،ڈرائیونگ سیمولیٹر،آئی ٹی پریکٹیکلزو دیگرتربیتی کورس کا حصہ ہیں۔تمام انسٹرکٹرز بہترین پیشہ ورانہ تربیت سے خواتین افسران کو جذبہ خدمت اور فرض شناسی سے لبریزکر دیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین افسران واہلکار پولیس فورس کا انتہائی اہم حصہ ہیں جنہیں بہترین تربیتی ماحول میں پولیسنگ کی جدید مہارتیں بشمول آئی ٹی سکلز، ویپن ہینڈلنگ، اینٹی رائٹ،ٹریفک قوانین اورکمیونٹی پولیسنگ سکھا کر مضبوط پروفیشنل آفیسر بنانا محکمہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں اس وقت2ہزار کے قریب لیڈی افسران زیر تربیت ہیں جو اپنی تربیت مکمل کرکے اگلے چند مہینوں میں صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف پوزیشنز پر اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ زیر تربیت لیڈی افسران کو تھانوں، خدمت مراکز، تحفظ سنٹرز، سیف سٹی سمیت دیگر پراجیکٹس کے دورے کروائے جائیں تاکہ وہ اکیڈمک لیکچرز کے ساتھ ساتھ فیلڈ کے چیلنجز سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کر سکیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام انسٹرکٹرز بہترین پیشہ ورانہ قانونی، علمی اور عملی تربیت سے خواتین افسران کو جذبہ خدمت اور فرض شناسی سے لبریزکر دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جن والدین نے اپنی بیٹیوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ ان بیٹیوں نے مستقبل میں ظالموں و سماج دشمن عناصر کے آگے دیوار بن کر مظلوموں کے دست و بازو بننا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، زیر تربیت لیڈی افسران آئی ٹی مہارتیں سیکھنے پر بطور خاص توجہ دیں اور انسٹرکٹرز ان افسران کو ویسے ہی گروم کریں جیسے اے ایس پیز کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان پولیس سروس کے سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر لیڈی افسران کو لیکچر دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ لیڈی افسران غیر نصابی سرگرمیوں، سپورٹس اور فزیکل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انکی شخصیت میں کسی ڈر یا غیر اعتمادی کاشائبہ ہے تو اسے فی الفور ختم کردیں کیونکہ آپ منتخب کی گئی خواتین ہیں جنہوں نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور خدمت کا عظیم فریضہ سر انجام دینا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لیڈی افسران کیلئے مصوری، سپورٹس سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کورسز میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی افسران کو ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پولیس دربار میں زیر تربیت لیڈی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کمانڈنٹ چوہنگ کالج عثمان اکرم گوندل نے آئی جی پنجاب لیڈی ریکروٹ کورس اور کالج کی دیگر تربیتی سرگرمیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت چوہنگ کالج میں صوبے کے 35اضلاع اورپنجاب ہائی وے پٹرول کی 1679لیڈی افسران زیر تربیت ہیں جنہیں تین سیمسٹرز اور 39ہفتے دورانئے پر مشتمل جدیدپیشہ ورانہ تربیتی کورس کروایا جا رہا ہے۔ ان لیڈی افسران کو دوران تربیت تعزیرات پاکستان، ضابطہ فوجداری، لوکل اینڈ سپیشل لاء، پولیس آرڈر، قانون شہادت پرسنل گرومنگ، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن، ٹریفک قوانین سے آگاہی، اینٹی رائٹ اور مدد و توجہ کے مستحق محکوم طبقوں کی سہولت و راہنمائی کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی افسران کو کھیلوں میں شمولیت کے بھرپور مواقع دئیے جارہے ہیں اور عید کے بعد سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لیڈی افسران مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین افسران کی تربیت کیلئے مزید وسائل یا کسی بھی سہولت کی ضرورت ہے تو فورا سنٹرل پولیس آفس رابطہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے دربار کے بعد بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ، محبوب اسلم اورڈی آئی جی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری نے انویسٹی گیشن برانچ کے پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش کو جلد ا ز جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اورتفتیشی افسران پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ٹرائل کو جلد از جلد مکمل کروائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انویسٹی گیشن مانیٹرنگ یونٹس مختلف اضلاع میں ڈکیتی، قتل، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنائیں تاکہ تمام مراحل مکمل کرکے چالان عدالتوں میں پیش کئے جاسکیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اور ایف آئی اے کے تعاون سے کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button