سٹیسیاست

دو صوبوں میں انتخابات ملک و قوم کیساتھ مذاق کے مترادف ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا افطار ڈنر تقریب سے خطاب

ایک دن میں انتخابات ملک و ملت کے سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل ہوسکتے ہیں۔دیانتدارسیاسی قیادت کے برسراقتدار آنے تک ملک کا غریب مفت راشن کیلئے مرتا رہیگا۔ملک میں جاری سیاسی، معاشی اور آئینی بحران پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرناک ہے۔

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں انتخابات ملک و قوم کیساتھ مذاق کے مترادف ہوگا۔ ایک دن میں انتخابات ملک و قوم کے سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل ہوسکتے ہیں۔ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے ایک ہی دن کے لیے متفقہ فیصلہ کریں اور مذکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکالیں۔ ملک میں جاری سیاسی، معاشی اور آئینی بحران ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی فاروق گنج کی افطارڈنرتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک منیر اعوان، ڈاکٹر محمود اختر رانا اور محمد سلیم شیخ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ دیانتدارسیاسی قیادت کے برسراقتدار آنے تک ملک کا غریب مفت راشن کیلئے مرتا رہیگا۔عوام کو ملک پر مسلط ظالم مافیا کو ووٹ سے مسترد کرنا ہوگا‘ مفت آٹے کے لیے غریب لوگوں کی ہلاکتیں حکمرانوں کا سیاہ کارنامہ ہے‘ بے حس سرمایہ دار مزدوروں کا مذاق اُڑا رہے ہیں‘ حکمرانوں کی نیت میں فتور ہے وگرنہ مفت آٹا گھر گھر پہچانا کوئی مشکل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دیں اور قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال ترازو کیلئے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button