جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی جناح ہسپتال آمد

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرنے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیڈ کانسٹیبل احسان اور کانسٹیبل محمد عرفان کی عیادت کی۔ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس پی وقار عظیم،ایس پی اویس شفیق ودیگر افسران بھی اس موقع پر ہمراہ موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈاکٹرز سے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل احسان سے خیریت دریافت کی اوربہترین علاج ومعالجہ کی یقین دہانی کروائی۔پ

روفیسر جناح ہسپتال نے آئی سی یو میں زیر علاج کانسٹیبل محمد عرفان کی ٹریٹمنٹ بارے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دی۔

افضال احمد کوثر نے کہا کہ مجھے اپنے غازیوں پر فخر ہے۔ پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button