پاکستانسیاست

فرح خان کیخلاف نوٹسز، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت،

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو نیب نوٹس جاری کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے سماعت ہوئی۔

جسٹس انوار الحسن پنوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ فرح کون ہے؟۔ وکیل نے بتایا کہ سر یہ وہی ہے۔ جج نے دوبارہ پوچھا کہ وہی تو ہے لیکن کون ہے؟،۔جسٹس باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ ان کا مسئلہ کیا ہے؟، فرح خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ گوجرانولہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی قانون کے مطابق بنائی گئی، نیب غیرقانونی طور پر نوٹسز جاری کررہا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button