پاکستانتازہ ترین

پیمرا از خود نوٹس لینے سے پہلے کونسل آف کمپلینٹس کی رائے کا پابند ہے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پیمرا کسی بھی قابل اعتراض مواد پر از خود نوٹس لے کر کارروائی نہیں کرسکتا۔

سپریم کورٹ نے نجی چینل کے ڈرامے پر پابندی کے خلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔

فیصلے کے مطابق الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والے ڈرامے کو بھی آرٹیکل 19 اے کا تحفظ حاصل ہے، کسی بھی قابل اعتراض مواد پر پابندی پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کی رائے سے مشروط ہے، کونسل آف کمپلینٹس کی رائے کے بغیر پیمرا خود سے ٹی وی چینلز پر نشتر کردہ مواد پر پابندی کا اختیار نہیں رکھتا۔

پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 27 کسی بھی پروگرام یا اشتہار کے خلاف پیمرا کوازخود کارروائی کی اجازت نہیں دیتا، پیمرا اپنی کونسل آف کمپلینٹس کے فیصلے کو نظر انداز کر کے آرڈر نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button