سٹی

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی کا پی ایچ اے ہیڈکواٹر کا دورہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے پی ایچ اے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے شہر میں جاری تمام پروجیکٹ کے حوالے سے بریفننگ لی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیت پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ پی ایچ اے افسران سے میٹنگ کے بعد صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ پی ایچ اے کا محکمہ شہر کی خوبصورتی کیساتھ عوامی توجہ کا مرکز ہے ۔ پی ایچ اے کا انوائرمنٹ کیساتھ گہرہ تعلق ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں گے ۔بغیر کسی سیاسی مفادات کے صرف عوامی مفاد کے لیے کام کررہے ہیں ۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کیساتھ اقدامات کرے ۔ ادارے میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے کہا کہ ہاؤسنگ کے انڈر کام کرنے والے ادارے عوام کو کام کرکے دیکھائیں گے ۔ پی ایچ اے گرین بیلٹس اور پارکوں میں پانی کی سیونگ کیلئے بھی اقدامات کرے ۔ تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کیساتھ کام کو آگے لے کر چلیں گے۔محکمے کے ہر اچھے کام کو سراہا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔پی ایچ اے لاہور نے شہر میں بہت سی جگہوں پر اچھے کام کیے ہیں ۔ بہتری کی ہر جگہ گنجائش موجود رہتی ہے ۔ پی ایچ اے شہر لاہور میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے ۔ پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button