لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا10واں اجلاس منعقد۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر،چیئرمین پی اینڈڈی علی سرفرازحسین،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعلی جان،سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،سی او او شمشادعلی خان،ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض،سپیشل سیکرٹری فنانس ارقم طارق و،ڈاکٹرعاصم الطاف ودیگرممبران نے شرکت کی۔پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران نے اجلاس کے ایجنڈامندرجات پیش کئے۔ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کے افسران نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے عوام کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے سامنے 9ویں اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمدکے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صحت کارڈ کو صرف غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرنے والے گھرانوں تک محدودکرناچاہتے ہیں۔ اجلاس کے دوران دیہی اور بنیادی مراکزصحت کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے ام پینل کرنے پربھی غورکیاگیاہے۔ اب دل کے امراض میں مبتلا مریض یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔