پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا

اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ جس میں صرف اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔

حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جس پر سماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے حکومت، سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل اور بارز کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button