وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت بلا سود 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی، وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشہ کیلئے قرض دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیئر ون کیٹیگری کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، یہ قرضہ صفر شرح سود پر 3 سال کیلئے ہوگا، یہ قرضہ ذاتی گارنٹی پر دیا جائے گا۔